آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(آن لائن)آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معافی مانگ لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاوٴنٹ پر جاری بیان کے مطابق، 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے روک دیا تھا

، جس پر پی سی بی نے سخت ردعمل دیا تھا۔اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے اقدام کو "مس کمیونیکیشن” قرار دیتے ہوئے معذرت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے بھی واقعے کی انکوائری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے تاکہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے پہلووٴں کا جائزہ لیا جا سکے۔

Comments are closed.