اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ وچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں ٹینس کے فروغ، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعصام الحق نے ایشیا کپ کے دوران محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے پاکستان کے مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ٹینس ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے فیڈریشن کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔انہوں نے زور دیا کہ“چاہے کرکٹ ہو، ٹینس یا کوئی اور کھیل کھیل قوموں کے ساتھ ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں گے۔
Comments are closed.