ہم نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا اب پھر جیتیں گے انشاء اللہ: امام الحق
لا ہور(آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاوٴں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل امام الحق نے والدین کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔امام الحق کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاوٴں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے لیے لکی چارم ہیں، ہمیں اپنی دعاوٴں میں یاد رکھیں۔امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا اب پھر جیتیں گے ان شاء اللہ۔
Comments are closed.