ایشین گیمز میں کراٹے کیمقابلے 5 اکتوبر سے شروع ہوں گے
اسلام آباد(آن لائن) چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں کراٹے کیمقابلے 5 اکتوبرسیشروع ہوں گے۔ جس میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔قومی ٹیم پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کھلاڑیوں میں سعادی عباس، محمد اویس، ہمایوں، صابرہ گل اور فخر النسا شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں محمد جہانگیر، احمد صافی اور عندلیب سندھو شامل ہیں۔ یہ مقابلے 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد 10 اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔
Comments are closed.