پاکستان کو ورلڈ کپ میں انڈیا کے ہاتھوں بدترین شکست ،روایتی حریف نے سات وکٹوں سے جیت لیا

احمد آباد ( آن لائن) پاکستان کو بدترین شکست، بھارت نے روایتی حریف کیخلاف ورلڈکپ کا مسلسل 8 واں میچ جیت لیا۔نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں چت کردیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور 41 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کے اوور میں ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 73 رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا نے امام الحق کو 36 رنز پر کیچ آوٴٹ کرایا۔

بابر اعظم کو سراج نے ہی آوٴٹ کیا۔ انہوں نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی باری کھیلی۔ سعود شکیل صرف 6رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، کلدیپ نے اسی اوور میں افتخار احمد کو بھی بولڈ کردیا۔وکٹ پر سیٹ محمد رضوان کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی، انہوں نے 49 رنز بنائے۔شاداب خان کی وکٹیں بمراہ نے اڑا دیں۔ محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر اؤٹ ہوگئے۔

حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے، بھارت کی جانب محمد سراج، جسپریت بمراہ ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا اور روندرا جدیجہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 192 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز روہت شرما اور شمبن گل نے کیا۔ 23 کے مجموعی جبکہ 16 کے انفرادی سکور پر شاہین ا?فریدی نے شبمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویرات کوہلی بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 156 کے اسکور پر گری جب روہت شرما 63 گیندوں پر 86 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

Comments are closed.