ہیری بروک پہلے ایشز ٹیسٹ میں مزاحیہ انداز سے آوٴٹ

برمنگھم ( آن لائن ) انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کی قسمت ان کے حق میں نہیں تھی کیونکہ دائیں ہاتھ کے بیٹر پہلے ایشز ٹیسٹ کے پہلے دن عجیب و غریب انداز سے آوٴٹ ہوئے۔ 38ویں اوور میں نیتھن لیون نے ہیری بروک کو شارٹ آف لینتھ گیند کی

یہ تیزی سے گھومتی اور اچھالتی بال ہیری بروک کے پیڈ سے ٹکرا کر ہوا میں اچھلی۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری اور دیگر قریبی کھلاڑی بال کیچ کرنے لپکے لیکن چند سیکنڈ تک ہوا میں رہنے کے بعد گیند ہیری بروک کی پیٹھ کی طرف سے جسم سے ٹکرا کر وکٹوں کو لگ گئی۔ٹویٹر پر انگلینڈ کرکٹ نے ہیری بروک کے بدقسمت آوٴٹ ہونے کی فوٹیج بھی شیئر کی اور اسے ‘فریک ڈسمسل’ قرار دیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایشز کے آغاز سے پہلے ہیری بروک نے نیتھن لیون کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ "نیتھن لیون کیخلاف جارحانہ انداز اپنائیں گے”۔ ہیری بروک کا کہنا تھا کہ اگر لیون اچھی گیند پھینکیں گے تو میں اس کا احترام کروں گا لیکن اس کے علاوہ میں ان کیخلاف سٹروک کھیلنے کی کوشش کروں گا

Comments are closed.