کپتان بابراعظم نے ذکا ء اشرف کو کوئی کال یا پیغام نہیں بھیجا، راشد لطیف کے الزامات پر پی سی بی کا ردعمل

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف کو کوئی کال یا پیغام نہیں بھیجا۔

سابق کپتان راشد لطیف کے دعووٴں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔بورڈ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے جمعہ کو چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ساتھ طویل فون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے کو حل کرنے پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی تعریف کی جبکہ بھارت میں ملاقات کو بھی مثبت قرار دیا۔ آبورڈ فیشل نے اس بات پر زور دیا کہ کپتان اور پی سی بی کے سربراہ کے درمیان خوشگوار بات چیت کے پیش نظر بابراعظم کو نظر انداز کرنے کے بارے میں بات چیت خبریں بے بنیاد ہیں۔

Comments are closed.