ورلڈ کپ، انگلینڈ 129 رنز پر ڈھیر، بھارت نے مسلسل چٹھی فتح سمیٹ لی

لکھنو(آن لائن )آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے ہراکر مسلسل چھٹا میچ جیت لیا۔لکھنوٴ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ اوپنر شبمن گل 9، شریاس ایر 4، کے ایل راہول 39، رویندرا جڈیجا 8، محمد شامی 1 جبکہ ویرات کوہلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر کپتان روہت شرما نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی امید افزا اننگز کھیلی۔ انھوں نے راہول کے ہمراہ 91 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ بنائی۔جس کے بعد بھارتی مداحوں نے سوریا کمار یادیو سے امیدیں باندھ لی کہ وہ بھارت کے مجموعی اسکور کو فائٹنگ اسکور تک لے جائیں گے لیکن وہ بھی 49 رنز کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا ۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3 ، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2، 2 جب کہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اننگز کا اغاز ڈیوڈ برسٹو اور ڈیوڈ ملان نے کیا تاہم انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑاگئی اور صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر جونی برسٹو 14، ڈیوڈ ملان 16 جبکہ جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان جوز بٹلر 10 رنز، معین علی 15 رنز بنائے۔

Comments are closed.