ورلڈکپ: سری لنکا پر 55 ڈھیر، بھارت 302 رنز سے کامیاب،مسلمان باؤلرز نے میچ آسانی سے جتوا دیا

ممبئی (آن لائن)کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ترنوالہ بناتے ہوئے 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے حریف ٹیم کو 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لنکن بولرز نے میچ کا ا?غاز شاندار طریقے سے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔ روہت شرما 4 رنز بنا کر مدھوشنکا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔اس کے بعد ویرات کوہلی اور شْبمن گِل نے 189 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کیلیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔ ویرات کوہلی اور شبمن گل دونوں ہی اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ گل 193 کے مجموعے پر 92 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ کوہلی 196 کے مجموعے پر 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

چوتھی وکٹ پر شریاس ایئر اور کیایل راہول کے درمیان 60 رنز کی پارٹنرشپ بنی، راہول 256 کے مجموعے پر 21 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ شریاس ایئر نے پہلے 12 رنز بنانے والے سریا کمار یادیو کے 20 اور رویندرا جڈیجا کے ساتھ 60 رنز کی شراکت بنائی۔ ایئر 49ویں اوور میں 82 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ رویندرا جڈیجا نے 35 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر رن آوٴٹ ہوئے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے 5 وکٹیں لیں جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز سری لنکن بیٹرز پر ایشیا کپ کے فائنل کی طرح ٹوٹ پڑے اور پوری ٹیم 20ویں اوور میں 55 رنز پر آل آوٴٹ ہوگئی۔ محمد شامی نے 18 رنز دے کر 5، محمد سراج نے 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔ سری لنکا ککی جانب سے کاسن رجیتھا 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینجیلو میتھیوس نے 12 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہیش تھیکشنا 12 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ انکے علاوہ کوئی اور کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔محمد شامی کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ایک مرتبہ پھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

Comments are closed.