ذکاء اشرف کی مدت میں کچھ عرصہ کی توسیع دیدی گئی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سمری کی منظوری کرلی

اسلام آباد(آن لائن)ذکاء اشرف کی مدت میں کچھ عرصہ کی توسیع دیدی گئی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سمری کی منظوری کرلی ۔ذرائع پی سی بی کے مطابق جاری ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے نگران وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کی تجویز سے اتفاق کیا، نگران وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مدت کنٹریکٹ میں عبوری توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نگران وزیراعظم نے تجاویز کی منظوری دیدی ۔وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کے موجودہ پیٹرن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو سمری بھیجی تھی ۔ذکاء اشرف کی مدت چار نومبر کو ختم ہورہی تھی۔وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے رائے دی کہ چونکہ ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے اس لئے اس مرحلہ پر انہیں ہٹانا مناسب نہ ہوگا۔ ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد یہ معاملہ دیکھا جائے گا۔ ابھی انہیں عبوری توسیع دیدی گئی۔

Comments are closed.