آسٹریلیا کی جیت : پاکستان کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنیکا منظر نامہ واضح ہوگیا
لاہور(آن لائن) وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی میں منگل کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 39ویں میچ میں گلین میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دی، تاہم سیمی فائنل میں پاکستان کا راستہ مشکل ہے۔ 35 سالہ میکسویل نے افغانستان کے گیند بازوں کو گراؤنڈ کے ہر طرف مارا ، انہوں نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر شکست کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔آسٹریلیا کی جیت نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ افغانستان اپنے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں 10 نومبر کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔ اگر افغانستان پروٹیز کے خلاف جیت جاتا ہے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ بھی اپنے اپنے آخری میچز میں کامیابی حاصل کرتی ہیں تو تینوں ٹیموں کے 10،10 پوائنٹس ہو جائیں گے ۔
تاہم، افغانستان کا موجودہ نیٹ رن ریٹ منفی ہے اور انہیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پروٹیز کیخلاف زبردست جیت درکار ہوگی۔اس طرح سیمی فائنل میں آخری جگہ کے لیے پاکستان کا براہ راست مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے۔ نیوزی لینڈ اس وقت 0.398 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 0.036 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دی تو پاکستان کو انگلینڈ کو 180 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 1 رن سے ہرایا تو پاکستان کو انگلینڈ کو 131 رنز سے ہرانا پڑے گا۔ اگر SL نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو پاکستان کو صرف انگلینڈ کو ہرانا ہو گا اور وہ کوالیفائی کر لے گا۔ اگر SL بمقابلہ NZ میچ بارش کی وجہ سے ختم ہوجاتا ہے تو پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے صرف انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی۔
Comments are closed.