آئی سی سی ورلڈکپ،آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پونے (آن لائن) آ ئی سی سی ورلڈکپ کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔اوپنر لٹن داس اور تنزید حسن نے ٹیم کو 76 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں کھلاڑی 36، 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان نجم الحسن شانتو 45، محمود اللہ 32، مشفق الرحیم 21، مہدی حسن 29 اور نسوم احمد 7 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے 74 بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور شان ایبٹ نے 2،2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے 307 رنز کا ہدف مچل مارش کے شاندار 177 رنز ناٹ آوٴٹ کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 45 ویں اوور میں حاصل کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ٹریوس ہیڈ 10، ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.