بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بابراعظم نے لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔

بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دئیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر نئے کپتان کا ساتھ دوں گا میرے خیال میں یہ کپتانی چھوڑنے کا بہترین وقت ہے پاکستان کی کپتانی کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے 2019ء میں کپتانی کے فرائض سنھبالے اپنی قیادت میں پاکستان ٹیم کو عالمی رینکنگ میں نمبر ون پر پہنچایا اس میں کھلاڑیوں اور کوچز اور بور ڈ سٹاف کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے نئے کپتان کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور اپنا تجربہ بھی شیئر کرتا رہوں گا کپتانی کے سفر میں شائقین نے بھی بھرپور ساتھ دیا آن فیلڈ اور آف فیلڈ میں ہر قسم کے تجربات سے گزرا بورڈ کی جانب سے بھی اہم ذمہ داریاں دینے پر بورڈ کا شکر گزار ہوں پوری دنیا میں پاکستان کی عزت برقرار رکھنے اور پرچم سربلند رکھنے کی پوری کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی رہا ۔

Comments are closed.