ویرات کوہلی کی بایوپک میں انھیں خود کام کرنا چاہیے ، رنبیر کپور
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے ریکارڈ بریکنگ سنچری اسکور کرنے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی بایوپک میں کھلاڑی کے کردار سے متعلق ایک سوال پر دل چسپ تجویز دے کر سب کو حیران کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے ایک سوال کہ کیا آپ ویرات کوہلی کی بایو پک میں کردار نبھانا پسند کریں گے۔ صحافی کے سوال پر رنبیر کپور نے فوری اور دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ویرات کوہلی کی زندگی پر کوئی فلم بنائی جاتی ہے تو اس میں مرکزی کردار ویرات کو خود نبھانا چاہیے کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ اچھے نظر آتے ہیں اور ان کی فٹنس بھی کئی فنکاروں سے اچھی ہے۔
Comments are closed.