اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں، جاوید آفریدی
لاہور(آ ن لائن) پشاور زلمی کی جانب سے ہوم میچز کا مطالبہ زور پکڑ گیا، فرنچائز کی جانب سے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں ٹیم کو اپنے ہوم گراونڈ پر میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔ فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے شیڈول سمیت مختلف معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پی سی بی نے جو 2 مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال کیے ان میں پشاور شامل نہیں ہے۔ گزشتہ چند سیزنز میں بھی وہاں میچز کی بات چلتی رہی مگر بوجوہ ابھی تک 2017 کی پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم کو اپنے ہوم گراونڈ پر ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔
Comments are closed.