چار روزہ میچ: شان مسعود نے پی ایم الیون کیخلاف سنچری بنا ڈالی
کینبرا (آن لائن)کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں۔
کینبرا کے مانوکا اوول گراونڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے۔عبداللہ شفیق بھی 38 رنز بنا کر اسٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنھگم کا شکار بنے اور سعود شکیل 35 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آو ٹ ہوگئے۔ دن کے آخری سیشن میں سرفراز کو 46 گیندوں پر 41 رنز بنانے کے بعد جورڈن بکنگھم نے آوٹ کر دیا۔دن کا اختتام پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز کے ساتھ کیا جس میں شان مسعود نے 235 گیندوں پر 156 رنز بنائے۔بدقسمتی سے فہیم اشرف 17 رنز بنانے کے بعد دن کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے۔
تاہم پاکستان نے متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی دھچکاوں پر قابو پاتے ہوئے دوسرے دن ایک دلچسپ مرحلہ طے کیا۔ پاکستان اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور اپنی پہلی اننگز کے مجموعی مجموعی میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ ٹیم کا مقصد پہلے دن رکھی گئی ٹھوس بنیاد کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اس دوران اپوزیشن کامیابیاں حاصل کرنے اور پاکستان کو بڑا سکور کرنے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔
Comments are closed.