کولمبو ٹیسٹ،مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل منسوخ
پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔
کولمبور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آوٴٹ کیا۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی جبکہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔ اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 21 رنز درکار ہیں۔ عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں۔ بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل بھی تاخیر سے شروع ہوا تھا
Comments are closed.