پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

پرتھ(آن لائن) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 20 منٹ پر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، وکٹ کیپر ایلکس کیری ، مچل سٹارک ، کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.