فاطمہ ثنا ون ڈے ٹیم کی کپتان مقرر

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فاطمہ ثناء پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کرنے والی 10 ویں ون ڈے کپتان بن گئی ہیں۔بورڈ اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان ندا ڈار کی غیرموجودگی میں فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔یاد رہے کہ ندا ڈار نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئی تھیں۔

Comments are closed.