دورہ نیوزی لینڈ ، قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

لاہور(آن لائن)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کے ممکنہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم میں تین وکٹ کیپر شامل ہوں گے جبکہ پاکستان کیلئے چھ ون ڈے اور 9 ٹی ٹوینٹی کھیلنے والے محمد حارث ٹیم سے ڈراپ ہو گئے ہیں لیکن سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ان کے علاوہ ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی میں 492 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو پر چھ وکٹ لینے والے فاسٹ باولر عامر جمال بھی سکواڈ میں شامل ہیں ۔پی ایس ایل 2023 میں سب سے زیادہ 23 وکٹیں لینے والے عباس آفریدی پہلی بار منتخب ہوں گے ۔ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے تاہم ابرار احمد کی سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.