دورہ نیوزی لینڈ ، ٹیم مینجمنٹ نے بابراعظم اور محمد رضوان کے مستقبل بارے بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیاہے ۔ تفصیل کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کو 2 ، 2 میچوں میں آرام دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں دونوں کھلاڑیوں کو تین تین میچز کھلائے جائیں گے ۔ٹیم مینجمنٹ نے اگلے سال جون ،جولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے یہ فیصلہ لیا ہے
، ٹیم مینجمنٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کسی میچ میں رضوان اور کسی میں بابر کھیلیں گے۔میٹنگز میں بات ہوئی کہ بابر اور رضوان گزشتہ تین ساڑھے تین سال سے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کیلئے اننگ شروع کرتے آرہے ہیں لیکن اب جو پالیسی بنی ہے اس کے مطابق صائم ایوب کو سپیشلسٹ بیٹسمین طور پر آزمایا جائے گا، کسی میچ میں ان کے ساتھ بابراعظم اوپن کریں گے اور رضوان ون ڈاون آئیں گے ، اگر صائم ایوب کے ساتھ رضوان اوپن کریں گے تو بابراعظم ون ڈاون آئیں گے ،فخر زمان کو چوتھے نمبر جبکہ افتخار احمد کو 5ویں اور معین خان کے بیٹے اعظم خان کو چھٹے نمبر پر کھلایا جائے گا۔اعظم خان نے ٹیم مینجمنٹ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کریں گے ، ان کی فٹنس پر بہت سوالات اٹھ رہے ہیں ، وہ انٹرنیشنل لیگز کو چھوڑ کر فٹنس پر کام کریں گے ، ٹیم مینجمنٹ نے بھی انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر وہ فٹنس کو بہتر بنائیں گے توان کی ناکامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹیم میں مستقل موقع دیا جائے گا، انہیں ٹیم کے مڈل آرڈر میں جگہ دی جائے گی ۔
Comments are closed.