نیوزی لینڈ کیخلاف بابر اعظم کی اننگز ٹیم کے لیے اچھی تھی : عمر گل

لاہور (آن لائن) پاکستان کے باولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ 227 رنز کے ہدف کے تعاقب کے دوران بابر اعظم کی اننگز پر کھل کر کہا کہ آج کی کارکردگی کے بعد 29 سالہ کھلاڑی کو مطلوبہ اعتماد ملے گا۔ پریس کانفرنس میں عمر گل نے کہا کہ "ظاہر ہے کہ بابر ہمارے ٹاپ کھلاڑی ہیں اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔یہاں تک کہ اگر آپ پچھلی سیریز میں اس کے رنز دیکھیں تو وہ آوٹ آف فارم نہیں تھا لیکن بعض اوقات آپ کی قسمت آپ کا ساتھ نہیں دیتی۔ وہ 30،40 رنز بنا پا رہے تھے اور ہم اس سے بڑی اننگز کی توقع کر رہے تھے جیسے بدقسمتی سے سنچری اسکور کرنا، وہ ایسا نہیں کر سکا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ آج کے بارے میں بات کریں تو اس کے اسٹرائیک ریٹ اور جس طرح سے اس نے بلے بازی کی میرے خیال میں یہ پاکستان کے لیے ایک مثبت علامت ہے کہ بابر نے انتہائی ضروری اعتماد حاصل کیا۔جیسا کہ میں نے پہلے کہا، قسمت اس کے ساتھ نہیں تھی لیکن مجھے یقین ہے کہ آج کی اننگز کے بعد اس نے وہ اعتماد حاصل کرلیا ہوگا جو اس کے ساتھ ساتھ ٹیم کے لیے بھی اچھا ہے۔

Comments are closed.