قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں پر اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
لاہور (آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں ہونے والے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے ساتھ ٹھن گئی ہے کیونکہ انہوں نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کیلئے لیگز کے دروازے بند کر دیئے جبکہ ان کے ٹی ٹونٹی لیگز کی ٹیموں کے ساتھ معاہدے بھی تھے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کیلئے این او سی جاری کیئے تھے لیکن محمد حفیظ کی جانب سے کچھ کھلاڑیوں کو این او سی کے لیے کلیئرنس دینے سے منع کر دیا گیا ، کلیئرنس نہ ملنے اور اعتراض کرنے پر سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ شدید تلخی ہوئی اور اس تلخی کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت بھی کم ہو گئی۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، اعظم خان اور محمد وسیم کے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی سے معاہدے ہیں جو 19 جنوری سے شروع ہو رہی ہے ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، بابراعظم نے 43 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنزکی اننگ کھیلی جبکہ ان کے ساتھ فخر زمان نے بھی اچھا کھیل پیش کیا اور نصف سنچری بنائی۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے
Comments are closed.