ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے
اسلام آباد ( آن لائن )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر آوز کے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات انتخابی نتائج کے اعلان تک حاصل رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 193 کے تحت مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے حوالے سے اختیارات تفویض کئے گئے یہ افسران خلاف ضابطہ کوئی کسی بھی عمل کے فوری نوٹس لینے کے مجاز ہونگے
Comments are closed.