تبدیلی ٹولے نے پاکستانی عوام کی ترقی پر، پاکستا ن کے جسم پر کلہاڑا چلا یا ، نواز شریف

بورے والا ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے ٹولے نے پاکستان کے عوام کی ترقی پر اور پاکستا ن کے جسم پر کلہاڑا چلا یا ہے ،سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کرکے پاکستان کے عوام سے کون سی دشمنی کی گئی کون سا بدلہ لیا گیا ،نواز شریف کا وعدہ ہے دوبارہ اقتدار میں آکر تمام مسائل سے قوم کو نجات دلائینگے ،مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی ،ہم پاکستان کے حالات اتنے اچھے کردینگے کہ ہر گھر میں روزگار ہوگا ، کسی غریب کا چولہا نہیں بجھنے دینگے ، جہاں جہاں موٹروے رہ گئیں وہاں پرموٹروے بنائینگے ،نوجوانوں کوروزگار دینگے ، آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر اپنی ترقی اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر لگانے پر مہر لگائیں

۔ بورے والا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بورے والا کے عوام کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں وہ وقت یاد آتا ہے اور پاکستانی قوم کو بھی جب روٹی چار روپے کی ملتی تھی بجلی سستی تھی گیس سستی تھی روزگار تھا دہشتگردی کانام و نشان نہیں تھا یہ تبدیلی ہے آج پچیس روپے کی روٹی مل رہی ہے کتنے دکھ کی بات ہے اس تبدیلی کی وجہ سے آج روٹی چار کی بجائے پچیس کی ہوگئی ہے آج بجلی گھروں میں نہیں ہے ہم نے تو لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی بجلی سستی کردی تھی مگر افسوس جو بل اس وقت پانچ سو آ تا تھا آج وہ بل بیس ہزارکا آتا ہے گیس بھی نہیں آتی آج پاکستان کا کیا حال کردیا ہے ان لوگوں نے آٹا مہنگا ہے ، چینی مہنگی ہے ، روٹی مہنگی ہے میرے ساتھ دشمنی تھی تو بتاؤ پاکستان کی عوام کا کیا قصور تھا نواز شریف کا دور یاد آتا ہے نواز شریف کی خدمتیں اس قوم نے یاد رکھی ہوئی ہیں میرا وعدہ ہے مسلم لیگ (ن) آئیگی تو اس مہنگائی کو ختم کرکے واپس 2017ء تک لے جائینگے روٹی ، آٹا بجلی سستی ہوجائے گی گھر گھر گیس ملے گی بجلی ملے گی ۔ نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں مجھے بتاؤ مجھے آپ سے بہت ہمدردی ہے میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں مجھے بتاؤ کتنے نوجوان یہاں موجود ہیں جن کے پاس روزگار نہیں ہے ان کو بے روزگار کسنے کیا اگر نواز شریف کی حکومت سازش سے ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا مگر افسوس بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نواز شریف کی حکومت ختم کرکے لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیاگیا روشنی کے چراغ بجھا دیئے گئے گھروں کے چولہے بجھا دیئے گئے تبدیلی کے نام پر پاکستان کے عوام سے کس قسم کی دشمنی نبھائی گئی

۔۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پر سفر کرتے ہو تو نواز شریف یاد آتا ہے یہ آپ کے لئے بنائی ہے اپنی ذات کیلئے نہیں بنائی اور وعدہ ہے دوبارہ حکومت آئی تو ایک موٹروے بورے والا سے بھی گزرے گی ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں یوریا بارہ سو روپے کا تھا اور آج پانچ ہزار کا یوریا ہوگیا ہے یہ کون سی تبدیلی تھی ہمارے دور میں ڈی پی اے چوبیس سو روپے تھا اور آج چودہ ہزار اور پندرہ ہزارہوگیا ہے اور وہ بھی نہیں ملتا اس تبدیلی نے عوام سے ان کے جینے کا حق ہی چھین لیا نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر نو لاکھ کا تھا آج 38لاکھ روپے کا ہوگیا ہے یہ افسوسناک بات ہے اس تبدیلی نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا انشاء اللہ آپ کی مدد سے دوبارہ پاکستان کو واپس ترقی کی راہ پر لائینگے انشاء اللہ ہر گھر میں بہترین روزگار ہوگا موٹروے بنے گی ہائی ویز بنے گئیں اور عین ممکن ہے اس علاقے میں ایک بہترین ایئرپورٹ بھی بنا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اس علاقے کے ساتھیوں کا مطالبہ ہے کہ ایک میڈیکل کالج بھی علاقے کو دیا جائے تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہونگے تو میڈیکل کالج بھی دے دینگے یہ نواز شریف کا وعدہ ہے میں دوبارہ بورے والا آؤں گا آٹھ فروری کے بعد میرے پاس آپ کے کاموں کی لسٹ پہنچ چکی ہے وعدہ ہے میں آٹھ فروری کے بعد آؤں گا اور سارے کاموں کا اعلان کرونگا اور اچھا وقت واپس لے کر آئینگے اور آپ کی خواہش پر بورے والا کو ضلع بھی بنائینگے ۔

Comments are closed.