پاک بھارت شائقین ٹینس کیلیے خوشخبری، بھارتی ٹینس ٹیم کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزاجاری کردیے

اسلام آباد ( آن لائن )پاک بھارت شائقین ٹینس کیلیے خوشخبری، بھارتی ٹینس ٹیم کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزاجاری کردیے، بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سے اسلام آبادپہنچے گی۔بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کیلیے پاکستان آنایقینی ہوگیا، 7 کھلاڑی، 5 آفیشلز پر مبنی بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد آئیں گے، بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے گی،ڈیوس کپ کی کوریج کے لیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی اسلام آباد کے ویزا جاری کردیے گئے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور 4فروری کو اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گے

Comments are closed.