چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن)بیرسٹر علی طاہر نے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی.جس میں مس کنڈکٹ کے متعدد الزام عائد کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلافسپریم جوڈیشل کونسلمیں چھ صفحات پر مشتمل درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔درخواست بیرسٹر علی طاہر نے جمع کرائی۔جس میں چیف جسٹس پر مس کنڈکٹ کے متعدد الزام عائد کئے گئے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جانبدار ہیں۔توشہ خان کیس نہ سنیں۔عمران کا اعتراض ہے۔سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا۔درخواست کی کاپیچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیالکو بھی ارسال کی گئی ہے جبکہ جوڈیشل کونسل کے ارکان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

Comments are closed.