نواز شریف نے قوم کے سامنے منشور رکھ دیا ہے ،منشور کوئی کاغذ کا پلندہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر لانچ کردیا ،مریم نواز

ایبٹ آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قوم کے سامنے پارٹی کا منشور رکھ دیا ہے ،منشور کوئی کاغذ کا پلندہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر لانچ کردیا ،اس پر بہت محنت کرنا پڑتی ہے ،آپ کا ہمدرد وہ ہے جس نے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیئے نہ کہ وہ جس نے آپ کے بچوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم اور ڈنڈے دیئے ،پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ سندھ میں انہوں نے کیا کارنامے انجام دیئے ہیں ،نوا ز شریف نے سارا پلان بنالیا ہے کہ بجلی کیسے سستی کرنی ہیں ، اشیائے خوردونوش کیسے سستی کرنی ہیں ،کے پی والوں اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ دینا یہ ووٹ آپ کے بچوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی ۔ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایبٹ آباد کا جلسہ میرے لسٹ میں نہیں تھا مگر مانسہرہ کے جلسے کے بعد مجھے میسج ملا کہ ایبٹ آباد والے آپ کوبہت یاد کرتے ہیں تو میں اپنی تمام مصروفیات ختم کرکے صرف ایبٹ آباد آپ کے لئے آئی ہوں مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کا بھی آپ کا حق ہے یہاں کے عوام کو مایوس نہ کریں تو میں نے کہا مجھے اورکوئی بھی جلسہ منسوخ کرنا پڑا میں کردونگی میں ایبٹ آباد ضرور آؤنگی ۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف مسلم لیگ (ن) کا منشور لانچ کررہے تھے اور میا صاحب تقریر کررہے تھے تو مجھے گوارہ نہیں تھا کہ میاں صاحب تقریر کررہے ہوں اور میں اٹھ کر چلی جاؤں مگر میاں نواز شریف کو بھی آپ سے محبت تھی انہوں نے مجھے کاغذ پر لکھ کر دے دیا جاؤ ایبٹ آباد تمہارا انتظار کررہا ہے اس لئے سب چھوڑ کر آپ کے پاس آئی ہوں ۔ مریم نواز نے کہا کہ آج بہت ضروری باتیں آپ سے کرنی ہیں آج نواز شریف نے اپنا منشور لوگوں سے سامنے پاکستانی قوم کے سامنے رکھا ہے منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں تھا کوئی پلندہ نہیں ہوتا منشور آپ سے کیا ہوا آپ سے کیا ہوا ایک سچا وعدہ ہوتا ہے نواز شریف نے جب بھی قوم سے وعدہ کیا آپ گواہ رہنا کہ کیا نواز شریف نے کوئی ایسا وعدہ کیا ہے جو نبھایا نہ ہو کیا اس نے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی کیا اس نے دہشتگردی ختم نہیں کی ڈرون حملے ختم نہیں کروائے ،کیا اس نے ہزارہ الیکٹرک کمپنی نہیں دی کیا اس نے ہزارہ موٹروے نہیں دی منشور یہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر لانچ کردو جھوٹے وعدے کرکے بیان کردو ہم نے بہت محنت سے دن رات ایک کرکے یہ منشور تیار کیاہے منشور اگر وہ جماعت پیش کرے جس کی پندرہ سال سے ایک صوبے میں حکومت ہے اگر وہ کہتے ہیں کہ تعلیم میں کام کرینگے تو وہ پندرہ سال سندھ میں سکولوں کالجوں کی جگہ مویشی بندھے ہوئے ہیں یہ کیسا منشور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور جماعت بھی ہے جس نے اپنا منشور تو نہیں دیا جس کی خیبرپختونخوا میں دس سال حکومت رہی اس نے منشور نہیں دیا مگر ایبٹ آباد والے جانتے ہیں کہ ان کے منشور میں کچھ نہیں ہے آپ اللہ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اس نے صرف گھڑی نہیں چوری کی خانہ کعبہ کی گھڑی بیچ کر چلتا بنا اس کا منشور پٹرول بم ہے جو اس نے سکیورٹی فورسز پر گرائے ایبٹ آباد کے نوجوانوں کیلئے ہمارا منشور ان کی تقدیر بدل دے گی بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے اورپٹرول بم دے کر ریاست پر حملہ آور ہونے والے جلاؤ گھیراؤ ، توڑ دو اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کروائے گئے تو آج دیکھو ان کے بچے آرام سے لندن میں عیاشی کررہے ہیں اور یہاں جن کو استعمال کیاگیا وہ جیلوں میں ہیں قوم کے بچوں کو انتشار دلا کر ریاستی اداروں پر حملہ آور کروایا گیا کیا وہ آپ کا ہمدرد ہوسکتا ہے آپ کا ہمدرد وہ ہے جس نے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیئے یا وہ جس نے آپ کے بچوں کو جیلوں میں بھجوایا ۔ مریم نواز نے کہا کہ قومی جانتی ہے ایبٹ آباد والے جانتے ہیں نواز شریف نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کیا آج صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کا سپورٹرز سینہ تان کر کہتا ہے کہ میں اس لئے نواز شریف کو ووٹ دینا چاہتا ہو کہ اس نے میرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیا نوکری دی میرے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جہاں جاتے ہیں نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں تو ان کو وہاں ہر طرف نواز شریف کے منصوبے نظر آتے ہیں تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہیے ملک کے چپے چپے میں نواز شریف کے منصوبے چل رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد والے کیا میٹرو بس اور اورنج بس آپ کا حق نہیں کیا باعزت ٹرانسپورٹ آپ کا حق نہیں کیا کڈنی ہسپتال آپ کا حق نہیں کیا کینسر ہسپتال آپ کا حق نہیں کیا موٹروے اور سڑکوں اور اچھے کالجز اور سکول اور یونیورسٹیاں ایبٹ آباد کا حق نہیں خیبرپختونخوا کا حق نہیں تو میں آپ سے خدا کا واسطہ دے کرکہتی ہو کہ ووٹ دیتے وقت یاد کرلینا کہ یہ ووٹ آپ کی ترقی کا فیصلہ کرے گی خیبرپختونخوا کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی نواز شریف کو خیبرپختونخوا کو اتنا ہی پیارا ہے جتنا سندھ بلوچستان اور پنجاب پیارا ہے ہم اسی وقت آپ کے لئے کام کرسکتے ہیں جب آپ ہمیں مینڈیٹ دینگے اس لئے آٹھ فروری کو آپ ہمیں مینڈیٹ دے تاکہ ہم آپ کے بچوں کے مستقبل کیلئے بہتر کام کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم نے پورا پلان بنالیا ہے کہ ہم آٹا چینی ، سبزیاں دالیں ان کی قیمتیں کیسے کم کرنی ہیں نواز شریف نے پلان بنالیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں تیس فیصد کیسے کم کرنی ہے نواز شریف نے خیبرپختونخوا کے لئے پلان بنالیا ہے کہ یہاں دور دراز علاقوں میں گیس اور بجلی کیس پہنچانی ہے نوجوانوں کو نوکریاں کیسے دینی ہیں سکالرز شپ کیسے دینی ہیں اس لئے میں آپ سے کہتی ہوں کہ آٹھ فروری کو ووٹ دیتے وقت یہ یاد کرنا یہ آپ کی تقدیر کا فیصلہ ہے اور جو نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کودھوکہ دیتا ہے کبھی وزیراعلیٰ اور کبھی گورنر بنتا ہے اور مشکل وقت میں پیٹھ دکھاکر بھاگ جاتا ہے وہ آپ کا لیڈر نہیں آپ کا لیڈر مرتضی جاوید عباسی جیسا ہے جو مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہم انشاء اللہ ایبٹ آباد کی تقدیر بدلیں گئے ۔

Comments are closed.