قوم سے اپیل ہے ماضی کی طرح خدمت کروانی ہے تو ہمیں سادہ اکثریت دیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماء و سابق وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے اولین ترجیح ہے،ہر چیز معیشت سے ہی ٹھیک ہو گی ، مسلم لیگ ن کے منشور میں ایسا کوئی وعدہ نہیں جس پر عمل نہ ممکن ہو ، قوم سے اپیل ہے ماضی کی طرح ہم سے خدمت کروانی ہے تو ہمیں سادہ اکثریت دیں ۔

ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا جب تک معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے ۔ دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے ۔آج حالات 2013سے کہیں زیادہ کٹھن ہیں ۔ انہوں نے کہا 22ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ بر لانے کا وعدہ کیا ہے ۔میری دعا ہے قوم ن لیگ کو سادہ اکثریت دے ۔قوم سے اپیل ہے کے ماضی کی طرح ہم سے خدمت کروانی ہے تو ہمیں سادہ اکثریت دیں ۔ہمیں اپنا گھر سیدھا رکھنا ہو گا ۔ اسحاق ڈار نے کہا سادہ اکثریت ملے گی تو حکومت بغیر کسی دباو کے کام کر سکے گی۔ہم نے بہت حقیقت پسندانہ اہداف بنائے ہیں ۔نواز شریف نے 21اکتوبر کو کہہ دیا تھا کہ تمام جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر ملک کو اس بھنور سے نکالیں ہم نے 18سے20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی کراچی کے امن کے لئے نواز شریف نے کوششیں کی تھیں ۔اکثریت ملنے کے بعد دوسری جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔ترقیاتی بجٹ اور نجی سیکٹر کی مد د سے نئی نوکریاں ملنے کی امید ہے ۔ ڈالر کی قدر 250روپے کے قریب ہونی چاہیے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا بلاول میرے بچوں جیسا ہے ، ان کی باتوں پر تبصرہ نہیں کروں گا ۔ اسحاق ڈار نے کہا صوبائی حکومتیں چاہیں تو اپنے بجٹ سے صارفین کو مفت بجلی دے سکتی ہیں اگر معیشت بہتر ہو گی تو اس کا کرنسی پر اچھا اثر پڑے گا ۔ماضی میں بجلی ،لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی اور مہنگائی پر کامیابی سے قابو پایا

Comments are closed.