ویسٹ انڈیز کی برسبین ٹیسٹ میں 8 رنز سے کامیابی

برسبین (آن لائن) برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی، جس کے ساتھ ہی 27 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرلی۔بتایا گیا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیت کے لیے دیئے جانے والے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ا?سٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کینگروز کی طرف سے سٹیو اسمتھ نے نا قابل شکست 91 رنز اسکور کیے اس کے علاوہ ان کا کوئی بھی بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا۔معلوم ہوا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ا?سٹریلیا کے خلاف 27 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح کا تمام تر سہرا کیربیئن فاسٹ بولر شمر جوزف کو جاتا ہے جنہوں نے دوسری اننگ میں 7 کینگروز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا، جوزف نے پہلی اننگ میں 2 اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سیریز میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 رہی، جس بناء پر جوزف نا صرف میچ بلکہ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Comments are closed.