بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجدہندوتوا قوتوں کے نشانے پر
نئی دہلی (آن لائن) ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندرتعمیر کرنے کے بعدفسطائی ہندوتوا طاقتوں کا اگلا نشانہ بنارس کی گیان واپی مسجد ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سترہویں صدی میں تعمیر کی گئی اس مسجد کے نیچے بھی ایک مندر کے آثار ملنے کا دعویٰ کیاگیاہے۔نام نہاد محکمہ آثار قدیمہ نے تین ماہ کے سروے کے بعد جو رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے اس میں دعوی کیاگیا ہے کہ مسجد میں مندر کے 32شواہد ملے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گیان واپی احاطے میں موجود مسجد سے پہلے وہاں ایک ہندو مندر تھا جسے سترہویں صدی میں توڑنے کے بعد اس کے ستون اور دیگر اشیا کا استعمال مسجد کی تعمیر میں کیا گیا۔ گیان واپی مسجد کا سروے اور اس کی رپورٹ کو عام کرنے کا حکم اسی عدالت نے دیا جس نے مسجد کے حوض میں موجودفوارے کو شیولنگ قرار دینے کی کوشش کی تھی۔
Comments are closed.