صنم جاوید کی ایک کیس میں ضمانت منظور،دوسرے میں گرفتاری

لاہور(آن لائن)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ(ن)ہاوس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے جو محفوظ فیصلہ سنایا گیا، اس میں صنم کہا گیا کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے بتایا کہ ان کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاو گھیراو پر اکسایا۔ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون میں مقدمہ درج ہے۔ضمانت منظوری کے فوری بعد انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کر لیا۔صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاو گھیراو کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کی تھی۔صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاون پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

Comments are closed.