پٹرولیم کانفرنس کل ہوگی ،وزیر اعظم انو ار الحق خطاب کریں گے

اسلام آبا د(آن لائن)وزارت توانائی کے زیر اہتمام پیٹرولیم کانفرنس 2024 کا انعقاد منگل کو ہوگا ،کانفرنس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے،کانفرنس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے،کانفرنس میں بین الاقوامی مندوبین، حکومتی نمائندے، پالیسی ساز اور ریگولیٹرز شرکت کریں گے،پاکستان 85 فیصد تیل اور 25 فیصد گیس ایل این جی کی صورت میں درآمد کرتا ہے،ملک کے اندر سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کانفرنس میں ایکسپلوریشن کے مواقع پر بریفنگ بھی دی جائے گی،پیٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کے لیے دو ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

Comments are closed.