فیصلے پر کارکن مشتعل نہ ہوں، قانون ہاتھ میں نہ لیں تحمل کا مظاہرہ کریں : بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے بلکہ تحمل سے کام لیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا تواقعات رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا۔

Comments are closed.