چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف کا ڈومیسٹک سٹرکچر پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نے ڈومیسٹک سٹرکچر پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چوہدری ذکا اشرف نے ریجنل صدور کا اجلاس آج (بروزبدھ) پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں طلب کرلیا ہے۔

جن ریجنز میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے ان تمام ریجنز کے صدور کو اجلاس میں بلایا گیاہے۔سابق مینجمنٹ کمیٹی کے اہم رکن اور سابق ممبر گورننگ بورڈ اسلام آباد ریجن کے صدر شکیل شیخ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں کراچی، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی ، بہاولپور، حیدر آباد ،لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد،پشاور، آزاد کشمیر ریجن کے صدورکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔چیئرمین ذکا اشرف ریجنل صدور کو ڈومیسٹک کرکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ پر ریجنل نمائندوں سے تجاویز بھی لی جائیں گی۔ بورڈ حکام کی طرف سے تمام ریجنل نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے

Comments are closed.