سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمشکل کی ویڈیوز وائرل، مداح مایوسی سے دوچار
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے ہر دلعزیز آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح اداکار کے ہم شکل کو دیکھ کر جہاں خوش ہوئے وہیں بیشتر مداحوں کو ان کی یادیں ستانے لگیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سے مشابہت رکھنے والے ڈونم آیان نامی صارف نے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ان ویڈیوز کو دیکھ کر آنجہانی اداکار کی یادیں تازہ تو ہوجاتی ہیں اور بعض صارفین ان ویڈیوز کو پسند بھی کر رہے ہیں۔تاہم ان کی ویڈیوز نے سوشانت سنگھ راجپوت کے بیشتر پرستاروں کے دل بھی توڑ دیئے۔ جب انہیں اندیشہ ہوا کہ ڈونم آیان نے چند لائکس اور ویوز کے لئے ان ویڈیوز میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیوز پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ صرف لائکس اور ویوز کی خاطر اس طرح کی ویڈیو بنانا بند کریں اس سے ہزاروں مداحوں کے جذبات کو تکلیف پہنچتی ہے
Comments are closed.