عمران خان اور شاہ محمود قریشی تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلتے رہے،خصوصی عدالت

اسلام آباد(آن لائن)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 77 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر وزارت خارجہ کو واپس نہیں بھیجا۔فیصلے میں کہا گیا کہ سائفر کے معاملے سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑا، جس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا۔فیصلے میں کہا گیا کہ سماعت کے دوران وکلا صفائی غیرسنجیدہ دکھائی دیئے اور ملزمان تاخیر کے لیے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلتے رہے،فیصلے کے مطابق 17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ سائفر کیس تاخیر سے دائر نہیں کیا گیا۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں اور ہمدردیاں لینے کے لئے بے یارومددگار بننے کی کوشش کی۔ 17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا، سائفر کیس تاخیر سے دائر نہیں کیا

، ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہوا،بانی پی ٹی آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات سیکشن فائیو تھری بی کے تحت 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا جب کہ انہیں مختلف دفعات کے تحت 10، 10 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم بھی دیا گیا۔ علاوہ ازیں سیکشن فائیو تھری اے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کا حکم سنایا گیا۔ شاہ محمود قریشی پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزاوں پر ایک ساتھ عمل شروع ہوگا۔ جو ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے وہ ناقابل تردید ہیں۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تکلیف دہ یہ ہے چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود نے کئی وکلا تبدیل کیے۔ ہائی پروفائل اور حساس ترین کیس میں ملزمان کو بار بار صفائی کے مواقع فراہم کیے گئے۔ ملزمان نے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلا اور کاروائی کو مذاق سمجھا۔فیصلے کے مطابق دونوں مجرمان جرح کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے اپنے عمل کی وجہ سے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی کو بھی دوسرے ملکوں کیساتھ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سائفر ٹیلی گرام بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے قبضے میں رہا۔ عدالت نے مختلف دفعات کے تحت بانی پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر 24 سال جب کہ شاہ محمود قریشی کو 20 سال قید بامشقت کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں مزید لکھا کہ اعظم خان نے بانی پی ٹی آئی کو کئی بار متنبہ کیا لیکن اْنہوں نے مقامی اور غیرملکی میڈیا، سوشل میڈیا پر سائفر پر بات کی۔ اعظم خان کا بیان سچائی پر مبنی تھا جس نے پراسیکیوشن کے کیس کو مضبوط کیا۔

Comments are closed.