عام انتخابات،سکولوں کو 3فروری سے11فروری تک چھٹیاں ملیں گی

ا سلام آباد(آن لائن)عام انتخابات،سکولوں کو 3فروری سے11فروری تک چھٹیاں ملیں گی۔ذرائع کے مطابق 8فروری کو ہونے والے عام انتخا بات کی وجہ سے سکولوں میں 9روز کی طویل چھٹیاں ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق کل بروز ہفتہ سے وفاقی دارلحکومت سمیت ہفتے کے روز چھٹی کرنے والےسرکاری سکولوں میں ایک ہفتے سے زیادہ چھٹیاں ہوجائیں گی جس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے بعد 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے بعد 6اور 7فروری کو سرکاری اور نجی سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں کی چیکنگ سمیت اس میں سامان پہنچانے اور دیگر ضروری امور سرانجام دینے کی وجہ سے سکول بند رہیں گے جبکہ 8فروری کو پولنگ ڈے کے بعد 9فروری بروز جمعہ تک سامان کی واپسی کی وجہ سے سکولوں میں چھٹی ہوگی جس کے بعد 10اور11فروری کو ہفتہ اور اتوار کی وجہ سے چھٹی ہوگی۔۔۔

Comments are closed.