سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز میں دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن تین روز بعد مکمل کرلیا
راولپنڈی ( آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز میں دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن تین روز بعد مکمل کرلیا
اس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 24دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے چار جوانوں اور دو سویلین نے جام شہادت نوش کیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں اہم دہشتگردوں شہزاد بلوچ عطاء اللہ ، صلاح الدین ، عبدالودود اور ذیشان کی شناخت ہوئی ہے جبکہ دیگر دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب مچھ اور کول پور کمپلیکسز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سیکورٹی پر موجود فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف سخت مزاحمت سے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا جس کے بعد مچھ اور کول پور میں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن تین روز بعد مکمل کرلیا گیا اور علاقے کو مکمل طورپر کلیئر اور سکیور کردیاگیا ہے تین روز جاری رہنے والے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن کے دوران 24 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور چار جوان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کیخلاف اس حملے کا بھرپور اور موثر جواب دیا اور اپنی صلاحیتوں اور عزم کا حوصلہ منوایا ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔
Comments are closed.