ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو آج انکوائری کیلئے طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن ) یف آئی اے نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو نوٹس جاری کر دیئے اور سائبر کرائم ونگ نے آج طلب کر لیا ۔علیمہ خان کو انفارمیشن کے ذریعے عوام میں انتشار پھیلانے کے الزام میں نوٹس کیا گیا۔علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے کا سائبرکرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم دھمکیاں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔علیمہ خان آج 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں ۔عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں
Comments are closed.