نواز شریف نفرت نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہے ، مریم نواز
گوجرانوالہ ( آن لائن ) چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بنے گا تو ملک سے نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کرکے خدمت کی سیاست کو فروغ دیگا ،نواز شریف جب ملک سے باہر تھا تو گوجرانوالہ نے اس کا ساتھ نہیں چھوڑا اور میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ، آپ نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ، نواز شریف کا وعدہ ہے کہ وہ بھی آپ کو کبھی مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑے گا ۔ گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بار پھر انشاء اللہ آٹھ فروری کو گوجرانوالہ کی ساری سیٹیں جیتنے جارہے میری بہنوں میرے بھائیوں کو نوجوانوں کو بزرگوں کو سلام انشاء اللہ چوتھی بار پھر وزیراعظم نواز شریف ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب جب آپ ملک سے باہر تھے تو گوجرانوالہ نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا ، گوجرانوالہ نے مریم نواز کا مشکل وقت میں میرا ساتھ نہیں چھوڑا میرے بازو بن کر شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ جو فتنہ خان یہاں آیاتو گوجرانوالہ والوں نے اس کو یہاں سے مار بھگایا اور وہ وائرل بیماری آپ کا بہت نقصان کرکے چلی گئی کسی نے آپ سے جھوٹا وعدہ کیا تھا کہ ایک نوکریاں دیگا مگر وہ آپ کو بے روزگار کرکے چلا گیا اگر نواز شریف نے آپ سے وعدہ کیا ہے تو انشاء اللہ ضرور پورا کریگا اگر پچاس لاکھ گھروں کا کسی کا وعدہ جھوٹا نکلا تو نواز شریف ضرور دیگے نواز شریف وزیراعظم بنے گا تو کوئی بے روزگار نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بنے گا تو ملک سے نفرت کی سیاست ختم کرکے صرف خدمت کی سیاست کرینگے اب ہمارا فرض ہے کہ آپ کی خدمت کریں آپ نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اب ہم آپ کا ساتھ دینگے نواز شریف مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا آٹھ فروری کو شیر کا نشان یاد رکھنا آپ کی تقدیر اور آپ کے بچوں کے مستقبل کا صرف ایک ہی نشان ہے شیر اس پر مہر لگا کر اپنا مستقبل محفوظ بنالیں
Comments are closed.