ریاست مخالف بیانات : ایف آئی اے نے علیمہ خان کو6 فروری کو طلب کرلیا
اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کوایف آئی اے نے ایک اور طلبی کانوٹس جاری کردیا،علیمہ خان کوایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ (سی ٹی ڈبلیو) نے 6فروری کو دن گیارہ بجے طلب کیاگیاہے،علیمہ خان کو تحقیقات کے لئے چھ فروری دن گیارہ بجے کاوٴنٹر ٹیررزم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ،نوٹس انکوائری نمبر 4/24 کے لیے 160سی آر پی سی کے تحت جاری کیاگیا،نوٹس میں حلیمہ خان پر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے زریعے ہیٹ میٹر یل پھیلانے مجرمانہ سازش کرکے عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات ہ یں،پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ صفائی میں فراہم کرنے کو کچھ نہیں ،ایسی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گا،علیمہ خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے پتے پر طلبی کا نوٹس ارسال کردیاگیاہے،علیمہ خان آج دن گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی طلب کررکھاہے۔
Comments are closed.