ضلع ژوب میں زلزلے کے سخت جھٹکے،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

ژوب(آن لائن)بلوچستان کے ضلع ژوب میں اتوار کی صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوارکی صبح ژوب میں آنیوالے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 24 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 33 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔واضح رہے کہ ژوب میں رات گئے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Comments are closed.