اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت کربھارت ورلڈ گروپ ون میں پہنچ گیا، سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلے میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 60سال کے بعد ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان کے دورے پر آنیوالی بھارتی ٹینس ٹیم نے سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلوں میں بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ڈیوس کپ ٹائی کیدوسرے روز بھارت نے ڈبلز میچ جیت کر 0 – 3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ ڈبلز مقابلے میں بھارتی جوڑی یوکی بھامبری اور ساکیتھ مائنی نے عقیل خان اور مزمل مرتضی کو 2 -6 اور 6-7 سے ہرایا۔ گزشتہ روز پہلے سنگلزمیں بھارت کے رام کمارنے پاکستان کے اعصام الحق کیخلاف 7-6 ، 6۔7 اور0۔6سے پہلا سنگلز جبکہ سری رام بالا جی نے عقیل خان کیخلاف 5۔7اور3۔6سے دوسرا سنگلز میچ جیتا تھا۔ ڈیوس کپ کے چوتھے میچ میں ریورس سنگلز میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے نکی کلیاندا نے پاکستان کے محمدشعیب کو ریسورس سنگلز میں 3-6 اور 4-6سے شکست دی۔ انڈیا کے ہاتھوں پلے آف راونڈ میں شسکست کے بعد پاکستان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو میں چلا گیا۔
Comments are closed.