میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا، جہانگیر ترین

ملتان (آن لائن) استحکامِ پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت بنے گی تو میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔ ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا مستقل طور پر ملتان میں ہوتا ہے، یہ میرا آبائی گھر ہے لیکن آیا یہاں دیر سے ہوں، اللہ نے مجھے موقع دیا کہ اپنے آبائی گھر کی خدمت کروں، کوشش ہوگی کہ مل کر معیشت کو چمکائیں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے۔

Comments are closed.