عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا ہے،پولنگ ڈے پر 5لاکھ 52ہزار بیلٹ باکس استعمال ہونگے جبکہ 1لاکھ 48ہزار اضافی استعمال کیلئے موجود ہونگے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آنے والے عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 7لاکھ بیلٹ باکسز کا انتظام کر لیا گیا جبکہ ملک بھر میں 2لاکھ 76ہزار سے زائد بولنگ بوتھس پر مجموعی طور پر 5لاکھ 52ہزار بیلٹ باکسز استعمال کئے جائیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق ہر بولنگ بوتھ کے لئے دو بیلٹ باکس فراہم کئے جارہے ہیں جس میں ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالے جا سکیں گے ذرائع کے مطابق ہردو پولنگ اسٹیشن پر پانچ بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پانچ لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد باکسز ریزرو رکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس زیادہ تر بیلٹ باکس پہلے سے موجود تھے جبکہ محدود تعداد میں نئے بیلٹ باکس خریدے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن میں سبز ڈھکنے والا سفید بیلٹ باکس استعمال کیا جائے گا جس پر چار سیل لگائی جائیں گی اوربیلٹ باکس کو لگائی جانے والی ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن میں 60 لیٹر کا نیم شفاف پلاسٹک کا بیلٹ باکس استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ اعلی معیار کے پولی پروپیلین مواد سے بنایا گیا ہے اور ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایک بیلٹ باکس بھر جانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا۔۔۔۔۔

Comments are closed.