کراچی والوں کیلئے بجلی 1.81مہنگی کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( آن لائن ) کراچی والوں کیلئے بجلی ایک دو روپے اکتیس پیسے جبکہ سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کیلیے ایک روپے اکیاسی پیسے مہنگی کر دی گئی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد ایک ماہ کیلئے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا کراچی کیصارفین پر 4ارب 30کروڑ روپے جبکہ ڈسکوز کے صارفین پر چوبیس ارب کا اضافی بوجھ پڑے گاْ۔

 

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ کر دی گیا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے دو روپے اکتیس پیسے جبکہ دیگر صارفین کیلئے ایک روپے اکیاسی پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ #نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور ڈسکوز صارفین اضافی ادائیگیاں اگست کے بلوں میں کریں گے کے الیکٹرک صارفین ایک ماہ کیلئے چار ارب سے زائد جبکہ ڈسکوز صارفین چوبیس ارب سے زائد ادا کریں گے کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں 2 روپے 34 پیسے جبکہ سی پی پی اے نے ایک روپے 88 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی اور نیپرا نے دونوں درخواستوں پر 26 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments are closed.