بابر اعظم کے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کے کپتان بننے کا امکان
لاہور(آن لائن) پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم مبینہ طور پر ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کے کپتان بننے کے لیے تیار ہیں۔
ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین محسن نقوی بابر اعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کریں گے۔ اس سے قبل محسن نقوی جو پہلے ہی پنجاب کے نگران وزیراعلی تھے کو گزشتہ روز انتخابات میں بغیر کسی مقابلے کے باضابطہ طور پر پی سی بی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔وہ اگلے تین سال تک چیئرمین کے طور پر کام کریں گے، اور پاکستان کرکٹ میں کچھ آنے والی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ الیکشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا اور محسن نقوی اب پی سی بی کے 37ویں چیئرمین ہیں۔دوسری جانب بابر اعظم کو گزشتہ سال پاکستان ٹیم کے لیے تمام فارمیٹس میں ورلڈ کپ 2023 کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتانی سے استعفی دینے پر مجبور کیا گیا تھا جہاں قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کو 5ویں نمبر پر ختم کیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔بابر اعظم کے استعفی کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا اور ان دونوں کی ڈیبیو سیریز چیلنجنگ رہی۔ ان کی قیادت میں گرین شرٹس نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک T20I سیریز 4-1 سے ہاری تھی اور اس سے پہلے وہ آسٹریلیا کے خلاف 3-0 سے ٹیسٹ سیریز ہار گئے تھے۔
Comments are closed.