نوواک جوکوچ اور رافیل نڈال اکتوبر میں سکس کنگز سلام ایونٹ میں شرکت کریں گے

ریاض(آن لائن) سعودی عرب رواں سال اکتوبر میں ایک نئے ایلیٹ ٹینس ایونٹ ” سکس کنگز سلام ” کی میزبانی کرے گا، ٹینس کے شہرہ آفاق کھلاڑی نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال سمیت تین گرینڈ سلام فاتحین بھی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ۔منتظمین نے بتایا کہ سکس کنگز سلام میں شرکت کرنے والے دیگر اہم کھلاڑیوں میں کارلوس الکاریز، جنیک سنر، ڈینیل میدویدیف اور ہولگر رونے شامل ہیں۔ سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار 22 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال، جنہوں نے گزشتہ ماہ سعودی عرب ٹینس فیڈریشن کے سفیر کے طور پر معاہدہ پر دستخط کئے ہیں، نے کہا کہ پہلی بار ریاض میں ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کا منتظر ہیں۔

Comments are closed.