سکیورٹی خدشات ،ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طورپر بند رہی
اسلام آباد(آ ن لائن)عام انتخابات 2024 کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں جزوی سروس معطل ہے، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
اس کے علاوہ ملتان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر رہی، فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد میں موبائل سروس بند رہی ۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔اس موقع چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ موبائل سروس کھولتے ہیں اور دہشت گردی کا واقعہ ہو جائے تو کون ذمہ دارہوگا؟۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ موبائل سروسز معطل ہونے سے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔
Comments are closed.